تیز دھوپ سے جتنا ممکن ہو بچا جائے . موسم چاہے کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو الٹراوائلٹ ریز سے احتیاط ضروری ہے . یہ جلد کوسخت نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہے . اس صورت میں اگر آپ ایس پی ایف سن اسکرین کا استعمال نہیں کریں گے تو الٹراوائلٹ بی شعائیں آپ کی جلد کی اوپری سطح کو اور الٹراوائلٹ اے شعائیں جلد کی اندرونی سطح کو نقصان پہنچاتی ہے .
کلینزنگ جلد کی حفاظت کا ایک اہم حصہ ہے . یہ جلد پر سے گردو غبار دور کرنے کے لیے ضروری ہے . اس طرح جلد کو بہتر انداز میں آکسیجن حاصل ہوتی ہے اور جلد کی نمی برقرار رہتی ہے . لیکن کلینزنگ کا مطلب یہ نہیں کہ آپ صبح شام اپنے چہرے کو کلینزر سے صاف کرتے رہیں . جلد کی قدرتی چکنائی کی یہ تہہ ختم ہوجائے تو جلد خشک اور حساس ہو جاتی ہے . اس لیے ضروری ہے کہ سخت کیمیکلز کے استعمال سے بچا جائے اور اسکی جگہ قدرتی اجزاء مثلاً چکنی مٹی سے بنے کلینزر استعمال کریں . یہ کلینزر آپکی جلد کو تروتازہ بنادیں گے .
آلودگی آپ کی جلد کے لیے نقصان دہ ہے . آلودگی کے ذرات جلد سے ٹکراتے ہیں تو یہ ہماری جلد میں داخل ہو کر سوزش ، جلن اور خشکی کا باعث بنتے ہیں . یہ ذرات الٹراوائلٹ ریز کی طرح جلد میں موجود پروٹین کو ختم کرکے جلد کو کھردرا اور جھریوں والا بنادیتے ہیں . اس سے بچاؤ کے لیے صبح شام چہرہ دھو کر اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور اشیاء کا استعمال کریں .