Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہراسگی کا سامنا کبھی نہیں کرنا پڑا،کاجول

 
بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہاہے کہ ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے۔کاجول نے کہا ہے کہ ہراساں کرنے کا معاملہ صرف بالی وڈ فلم انڈسٹری تک محدود نہیں، یہ ہرجگہ ہے۔کاجول نے کہا کہ بالی وڈ میں میرا کریئر کافی طویل ہے لیکن مجھے کبھی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم اگر کبھی ایسا ہوتا تو میں اس کیخلاف ضرور آواز اٹھاتی۔کاجول نے یہ بیان اداکارہ تنوشری دتہ کے میڈیا کی شہ سرخیاں بننے والی ہراسگی کی خبروں پر دیاہے۔ 
 

شیئر: