8سالہ بچی نے نہر سے ایک ہزار سال پرانی تلوار نکال لی
اسٹاکہوم .... سویڈش نژاد 8سالہ امریکی بچی نے سویڈن میں نہر میں تیرتے ہوئے ایک ہزار سال قدیم تلوار برآمد کرلی۔ بچی نے یہ سمجھا کہ شایدکہ یہ کوئی لکڑی ہے۔ نہر سے باہر نکلنے پر اس نے اپنے والد کو یہ تلوار دکھائی۔ انہوں نے ماہرین کو طلب کیا جنکا کہناتھا کہ یہ 5ویں یا 6صدی عیسوی کی ہے۔ ماہرین اس پر مزید تحقیق کررہے ہیں جس کے بعد اسے عجائب گھر میں رکھ دیا جائیگا۔ اگرچہ اس تلوار کو نکالے ہوئے کئی ماہ گزر چکے ہیں لیکن اب تک اسکا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔یہ تلوار 33انچ لمبی ہے اور اسکے ٹکڑے دھات اور لکڑی سے بنائے گئے ہیں۔