لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک دھیلے کی بھی بدعنوانی نہیں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس میں پیشی کے موقع پر میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں نے دن رات ایک کرکے عوام کی خدمت کی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز میاں شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد آج انہیں نیب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب کے حوالے کردیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے عدالت کے روبرو بیان میں کہا کہ انہوں نے ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی اور دن رات ایک کرکے عوام کی خدمت کی ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ان پر سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا ہے جبکہ انہوں نے اورنج لائن منصوبے میں بھی قوم کے 75 ارب روپے بچائے ہیں۔