Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی انتقام پر کارکنوں کا ردعمل فطری ہے‘ مریم اورنگزیب

اسلام آباد:  ن لیگ کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کی گرفتاری پی ٹی آئی حکومت کی سیاسی انتقامی کارروائیوں کا ایک حصہ ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب نے میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا اور آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جس کس میں سابق وزیر اعلیٰ کو گرفتار کیا گیا اس میں ایک روپے کی کرپشن بھی نہیں کی گئی۔ پنجاب میں خوشحالی لانے پر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ لاہور شہراور صوبہ پنجاب کے ساتھ زیادتی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جتنے احسانات شہبازشریف کے پنجاب پر ہیں وہ پوری دنیا جانتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے قانون کی حکمرانی کی مثال قائم کی ہے۔ مخالفین ہمیں سیاست میں شکست نہیں دے سکے ، پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے اور نیب کے ذریعے سیاسی انتقام لے رہی ہے ، حکومت ایسے اقدامات کرے گی توکارکنوں کا ردعمل فطری ہے جب کہ اس طرح کارروائیاں اورسیاسی انتقام پاکستان کی تاریخ میں پہلے بھی ہوئے ہیں۔

شیئر: