Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019ءتک سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کریں گے، محمد بن سلمان

ریاض..... سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ 2019ءتک 20 سے زیادہ سرکاری تجارتی اداروں کی نجکاری کردی جائے گی۔ ان کا تعلق پانی، زراعت، توانائی اور اسپورٹس وغیرہ سے ہے۔ سرمایہ کاروں کے ساتھ نجکاری کی بابت مذاکرات کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب میں بیروزگاری کی شرح 2019ء سے کم ہونا شروع ہوگی اور 2030ءتک 7 فیصد رہ جائے گی۔ تیل کے بڑھے ہوئے نرخ سرکاری اخراجات کا دائرہ بڑھانے میں معاون ثابت ہونگے۔ محمد بن سلمان نے کہاکہ فوج ، سیکیورٹی اداروں، تعلیم اور اسپورٹس سمیت مختلف شعبوں میں ہمیں بہت ساری آسانی فراہم کرنا ہونگی۔ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بجٹ 2015-16ءکا پچاس فیصد چٹ کر گئی تھیں۔ اب 2018ءکے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر بجٹ کا 42 فیصد خرچ کیا جارہا ہے۔ 2020ءمیں یہ تناسب مزید گھٹے گا اور 40 فیصد رہ جائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ 2030ءتک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا بجٹ 30 فیصد تک کم کردیا جائے۔ 
 

شیئر: