Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے ہوٹلنگ سیکٹر میں کمروں کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار تک پہنچ گئی

سیاحتی سیکٹر میں ہوٹلوں کے کمروں میں 64 فیصد اضافہ ہوا (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے ہوٹلنگ سیکٹر میں رجسٹرڈ لائسنس یافتہ اپارٹمنٹس اورفرنشڈ فلیٹس میں کمروں کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت سیاحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2023 کے مقابلے میں سیاحتی سیکٹر میں ہوٹلوں کے کمروں میں 64 فیصد اضافہ ہوا۔
مملکت کے دیگر علاقوں کی بہ نسبت مکہ ریجن کے ہوٹلنگ شعبے میں کمروں کی تعداد میں دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت سیاحت کی تفتیشی کمیٹیاں ہوٹلز اور اپارٹمنٹس میں زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے  معیار کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے دورے کرتی ہیں تاکہ قانون کے مطابق فراہم کی جانے والی خدمات کو جانچا جائے۔
کسی بھی نوعیت کی  خلاف ورزی ریکارڈ ہونے پر تفتیشی کمیٹی کی جانب سے فوری ایکش لیا جاتا ہے۔

 

شیئر: