لندن۔۔۔ماہرین نے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی برآمد روکنے کے لیے امریکی پابندیوں کو ناکام بنانے کی یورپی یونین کی کوشش میں بلاک کی بڑی آئل کمپنیاں رکاوٹ ہیں جو ایران میں کاروباری سرگرمیوں کے نتیجے میں واشنگٹن کی جانب سے ممکنہ اربوں ڈالر جرمانے کے خوف کا شکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر مئوثر کرنے کے لیے ایران کے ساتھ تجارت کے دوران ادائیگیوں کے لیے نیا طریقہ کار وضع کرنے کا اعلان کیا تاہم یورپی آئل کمپنیوں اور قانون دانوں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی محض علامتی ہوگی کیونکہ اس چیز کی کوئی ضمانت نہیں کہ یورپی یونین کے ادائیگی کے نئے طریقہ کار کے تحت یورپی آئل کمپنیوں کو امریکی عتاب و جرمانے سے محفوظ رکھا جاسکے گا۔