جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ دوبارہ کھل گیا
اسلام آباد... افغانستان کے شہرجلال آباد میں پاکستانی قو نصلیٹ 40 دن کی بندش کے بعد کھول دیا گیا ۔ہزاروں افغان باشندے ویزا کے حصول کے لئے پہنچے۔پاکستان نے قونصلیٹ کھولنے کا فیصلہ جلال آباد میں حکام سے معاملات طے پانے کے بعد کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 29 اگست کو پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث قونصلیٹ بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکمل سیکیورٹی ملنے تک قونصلیٹ نہیں کھولا جائےگا۔