Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضلع امروہہ کے 8 گاؤں میں بی جے پی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی

    امروہہ۔۔۔۔۔۔دہلی میں گزشتہ دنوں کسانوں کی ریلی میں پولیس کے ذریعے لاٹھی چارج اور بدسلوکی کے واقعہ کے بعد مغربی یوپی کے کسانوں نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے کے رہنماؤں کو گاؤں میں آنے پر پابندی عائد کردی۔امروہہ کے تقریباً 8گاؤں کے باہر سائن بورڈ نصب کردیئے گئے جن پر صاف الفاظ میں تحریر ہے ’’کسان ایکتا زندہ باد، اس گاؤں میں بی جے پی والوں کا آنا سخت منع ہے۔ اپنی جان ، مال اور گاڑی کی حفاظت خودکریں۔منجانب : کسان ایکتا ، رسول پور‘‘۔بی جے والوں کیخلاف سائن بورڈ امروہہ کے گاؤں رسول پور مافی، غالب بڑا، چھجا پورمافی، باقر پور مافی، امہیڑا ،رامپور جناردار وغیرہ میں لگائے گئے۔ان گائوں کے کسان انتہائی طیش کے عالم میں ہیں۔ وہ دہلی کے ہونیوالے واقعہ کا بدلا بی جے پی رہنماؤں سے لینے کی باتیں کررہے ہیں۔اس معاملے میں یوپی حکومت کے کابینہ وزیر اور سابق کرکٹر چیتن چوہان کا کہنا ہے کہ دہلی میں کسانوں کیساتھ ہونیوالا واقع افسوسناک ہے۔دہلی میں کیجریوال حکومت نے کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے سے روکا ہوگا۔بی جے پی تو کسانوں کے مفادات اور ان کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کرنے کیلئے حکومت غورکررہی ہے ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جس طرح دہلی میں کسانوں پر پولیس نے لاٹھی چارج ،آنسو گیس کے گولے داغے اور آبی توپوں کا استعمال کیا ، اگر کوئی بی جے پی رہنما ان کے گاؤں میں آیا تو ان کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا جائیگا۔ آئندہ عام انتخابات میں بی جے کوکسانوں کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -مہراج گنج میں فرقہ وارانہ تصادم،6افراد زخمی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: