Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی مکہ مکرمہ کے کور کمیٹی کا اجلاس

ذو القرنین علی خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار
محمد عامل عثمانی ۔ مکہ مکرمہ
    پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کے کور کمیٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہواجس کی صدارت پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کے صدر ڈاکٹر خالد عظیم خٹک نے کی۔ اجلاس سے پاکستان تحریک انصاف مکہ مکرمہ کے نائب صدر ملک سرفراز اعوان، جنرل سیکریٹری سید خاقان، فنانس سیکریٹری چوہدری فارس، صدر میڈیکل ونگ محمد انور جاوید، صدر یوتھ ونگ حسن زادہ، نائب صدر یوتھ ونگ ارسلان سنی، احتساب کمیٹی کے عہدیداران غلام دستگیر خان، محمد زبیر ، حافظ اکبر حسین نے بھی خطاب کیا۔
    اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف مڈل ایسٹ کے چیف آرگنائزر ذوالقرنین علی خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور پاکستان تحریک انصاف مڈل ایسٹ بالعموم اور سعودی عرب کے لیے بالخصوص ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرانے اور پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام ریجن کیساتھ مل کر کوششیں کرنے کا عزم کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، عسیر کمیونٹی

شیئر: