جدہ میں سٹی نیوز نیٹ ورک کے وفد کا استقبال
مہمانوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی گئی
جدہ(خالد نواز چیمہ) - - - -پاکستان سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے آئےہوے سٹی نیوز نیٹ ورک کے وفد کی جدہ میں پاکستان جرنلسٹ فورم کےچیئرمین امیر محمد خان، ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری محمد افضل جٹ اورخالد نواز چیمہ سے ملاقات ہوئی۔ وفد میں شامل 24نیوزچینل کے ڈائیریکٹر نیوز میاں طاہر،سٹی42نیوز کے نیوز ڈائیریکٹر خرم کلیم اور ڈیلی روز نامہ سٹی 42نیوز کے ایڈیٹر نوید چوہدری، پروگرام ڈائیریکٹر 24نیوز نثار نقوی اورکنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے پروفیسر عامر شامل تھے۔ مہمانوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی گئی۔ معزز مہمانوں نے پاکستان جرنلسٹ فورم کےچیئرمین امیر محمد خان کی جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہا۔ سٹی نیوز نیٹ ورک کا وفد چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک محسن نقوی کی قیادت میں 44 نیوز لندن کے پروگرام میں شرکت کے لیے جدہ کےکنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لندن روانہ ہو گیا۔ ایر پورٹ پر ممبر جرنلسٹ فورم جدہ 24نیوز خالد نواز چیمہ نے مہمانوں کو الوداع کیا۔