پاکستانی ویمنز ون ڈے میں 94 رنز بناسکیں، بنگلہ دیش نے ہرادیا
ڈھاکا:خدیجہ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بنگلہ دیش ویمنز نے پاکستان ویمنز ٹیم کو واحد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 95 رنز کا آسان ہدف 29 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کیا۔ خدیجہ نے 20 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پیر کو کاکس بازار اسٹیڈیم میں کھیلے گئے واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 34.5 اوورز میں 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کپتان جویریہ خان 29، عائشہ ظفر اور منیبہ علی 18، 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، 8 کھلاڑی دورا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔سدرہ امین 4، ندا ڈار 3، عمیمہ سہیل اور ناشرہ صفر، ثناءمیر اور نتالیا پرویز 5، 5 اور سدرہ نواز 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔ خدیجہ نے 6 رومنا احمد نے 2، جہان آرا عالم اور لتا موندل نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف 29 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔ فرگانہ حق 48 اور کپتان رومنا احمد 34 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ثناء میر نے 2 اور دیانا بیگ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں