Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کاکسس بازار: پاکستانی ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 7وکٹوں سے جیت کر4میچوں کی 0-3سے جیت لی ، ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔نتالیہ پرویز کو اس میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم ایک مرتبہ پھر پاکستانی بولرز کے سامنے بے بسی کا شکار دکھائی دی، نتالیہ پرویز ، ڈیانا بیگ اور سابق کپتان ثناءمیر کی عمدہ بولنگ کی بدولت میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 77رنز بنا سکی ۔رومانہ احمد اور فہیمہ خاتون با لتریب 24اور14رنز کے ساتھ دہرے ہندسے میں پہنچنے والی 2بیٹرز تھیں۔ نتالیہ 3،ڈیانا اور ثناء میر نے2،2وکٹیں لیں۔کپتان جویریہ ودود کے36، ناہیدہ خان کے 17اور منیبہ علی کے ناقابل شکست18رنز کی مدد سے 14.5اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا گیا۔سلمیٰ خاتون،رومانہ احمد اور خدیجہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔3وکٹیں لینے والی نتالیہ پرویز کو ان کی عمدہ بولنگ ویمن آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: