Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امورمیں بڑی تبدیلیاں

جدہ... وزارت اسلامی امور نے اپنے تمام اداروں اور کمیٹیوں کا ڈھانچہ از سر نو تشکیل دینا شروع کردیا۔ وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے متعدد ادارے ختم کردیئے۔ کئی کے انتظامی ڈھانچوں کو نئی شکل دیدی جبکہ بعض کمیٹیوں او راداروں کی سرپرستی خود شروع کردی۔ وزیر اسلامی امور نے قرآن کریم اور اسکے علوم کی تعلیم کیلئے فلاحی مرکز کی مجلس انتظامیہ بحال کردی۔ سربراہ شیخ ڈاکٹر علی الحذیفی کو مقرر کردیا گیا جبکہ حج عمرہ، و زیارت امور کی کمیٹی او راسلامی آگہی جنرل سیکریٹریٹ کو براہ راست وزیر کی ماتحتی میں دیدیا گیا۔ وزیر اسلامی امو رنے علمی و فکری مسائل کے مطالعے او رعلمی مضامین کو ویب سائٹ پر جاری کرنے سے قبل نظر ثانی کرنے والی علمی کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔
 
 

شیئر: