Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی حکومت نے جدید اسلحہ کے لائسنس پرعائدپابندی ختم کردی

لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کی یوگی حکومت نے جدید اسلحہ کے لائسنس حاصل کرنے پر عائد پابندی ختم کردی ۔ علاوہ ازیں اس سلسلے میں دیگر قواعد و ضوابط میں آسانی پیدا کی گئی۔ اسلحہ کے حصول کیلئے اب فائرنگ ٹیسٹ دینا لازمی نہیں ہوگی ۔ اسلحہ رکھنے والے لائسنس یافتہ افراد بیک وقت 100کارتو س اور سال بھر میں 200کارتو س خرید سکتا ہے۔ داخلہ چیف سیکریٹری اروند کمارنے بتایا کہ ماضی میں عائد پابندیاں ختم کرتے ہوئے اسلحہ قانون 2016کے مطابق نئے لائسنس جاری کرنے کی ہدایت ضلع افسران کو دیدی گئی ۔دوسرے اور تیسرے ہتھیار اور رائفل کیلئے نئے لائسنس کی شرط ختم کردی گئی۔چیف سیکریٹری نے بتایا کہ نئے قواعدو ضوابط کے تحت لائسنس یافتہ اسلحہ سےکسی خوشی کے موقع پرفائرنگ کی اجازت نہیں ۔گولہ بارود ، کارتوس اور اسلحہ میں استعمال ہونے والی اشیاء خریدنے کیلئے آدھار کارڈ ، پاسپورٹ ، ووٹر آئی ڈی وغیرہ  میں سے کسی ایک کی فوٹو کاپی پیش کرنا ہوگا۔اگر کوئی شخص لائسنس حاصل کرنے کے 2سال بعد تک اسلحہ خریدنے کا متحمل نہ ہوسکا تو اسکا لائسنس منسوخ کردیا جائیگابشرطیکہ لائسنس یافتہ  اپنے لائسنس کی مدت میعاد میں اضافہ کراتے لائسنس نہ خریدنے کا معقول عذر پیش کرے تو متعلقہ افسر اسکے لائسنس کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - -دبنگوں نےکسان کو گھوڑی سے باندھ کر گھسیٹا
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: