Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی ایئرلائن کے 50 فی صد طیارے فارغ

تہرا ن۔۔۔امریکا کی طرف سے ایران پر عائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں ایران کی فضائی سروس بھی بْری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ایرانی فضائیہ کے ایک سینیر عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ امریکا کی اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی فضائی بیڑے کے 50 فی صد طیارے سروس سے باہر کردیے گئے ہیں۔ایران کے صوبہ فارس کے ڈائریکٹر جنرل رضا بدیعی فرد نے ایک بیان میںبتایا کہ امریکا کی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی فضائی بیڑے میں شامل 50 فی صد جہازوں کو فضائی سروسز سے نکال دیا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی "تسنیم" کی جانب سے نقل کردہ بیان میں مسٹر بدیعی فرد کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے عاید کی گئی پابندیوں کے نتیجے میں طیاروں کی ضروری مرمت میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرمت نہ ہونے کے نتیجے میں ہوائی جہازوں میں فنی خرابی کی واقعات اور اس کے باعث جہازوں کی ہنگامی لینڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہاہے۔ایران کے فضائی بیڑے میں مجموعی طورپر 256 سول طیارے شامل ہیں۔ ان میں 150 طیاروں کی سروس 20 سال تک ہوچکی ہے۔

شیئر: