Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل‘ وضاحت طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات سے قبل آئی جی پنجاب محمد طاہر ی جگہ پولیس گروپ کے 22 گریڈ کے افسر امجد جاوید سلیمی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن معطل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے باقاعدہ وضاحت بھی طلب کرلی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژ۹ن کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے پہلے آئی جی پنجاب کا تبادلہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے کیونکہ اس حوالے سے تبادلوں اور تعیناتی پر پابندی بھی عائد کررکھی ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی سے متعلق 9 اکتوبر کو جاری کیا گیا نوٹی فکیشن معطل کردیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے 2 روز کے اندر وجوہات کی وضاحت بھی طلب کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی پابندی کیوں نہیں کی گئی؟
 

شیئر: