Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لدھیانہ : ہوزری فیکٹری میں آتشزدگی،4افرادہلاک

لدھیانہ۔۔۔۔ ضلع لدھیانہ کے کلیان نگر میں قائم ہوزری فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔آگ اس قدر شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری آگ کی زد میں آگئی جس میں4مزدور جل کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی 5ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئیں۔امدادی ٹیموں نے زخمیوں کوفوراً اسپتال پہنچایا۔آگ لگنے سے فیکٹری میں موجود بھاری مقدار میں کپڑے اور مشینیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے آگ لگنے کے اسباب و محرکات کا پتہ لگانے کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -ہندوستانی ڈاکٹروں کا کارنامہ

رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: