Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیجریوال کے وزیر کیلاش گہلوت کے 16 ٹھکانوں پرانکم ٹیکس کا چھاپہ

نئی دہلی۔۔۔دہلی کی کیجریوال حکومت کے وزیرٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کے گھر سمیت 16 ٹھکانوں پرمحکمہ انکم ٹیکس کے30افسران پر مشتمل ٹیم نے چھاپہ مارا۔انکم ٹیکس کے افسرعلی الصباح وزیرٹرانسپورٹ کے گھرپرپہنچے اوران سے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران افسران نے بعض ضروری کاغذات بھی دیکھے۔محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ دہلی اورگروگرام میں کیلاش گہلوت کے 16 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ۔ برسک انفرااسٹرکچراینڈ ڈیولپرس لمیٹڈ اورکارپوریٹ انٹرنیشنل فنانشل سروسیزمیں سرچ آپریشن جاری ہے۔کیلاش گہلوت اپنے اہل خانہ کے ہمراہ  وسنت کنج میں سکونت پذیر ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کیجریوال کے وزراءکے مکانات پرانکم ٹیکس اور سی بی آئی کے ذریعہ چھاپہ مارے گئےتھے۔ اس واقعہ پرکیجریوال حکومت نے ٹویٹر پر بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر تنقید کی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -لدھیانہ : ہوزری فیکٹری میں آتشزدگی،4افرادہلاک
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: