واشنگٹن۔۔۔ امریکہ کے قومی ادارہ برائے موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سمندری طوفان ’’ہریکین مائیکل‘‘ طاقتور طوفانی کیٹگری فور کی شدت اختیار کرجائیگا ۔اس کا رْخ جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کی جانب ہے جبکہ اس سے الابامہ اور جارجیا بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔ فلوریڈا کے گورنر رک اسکاٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ دیو ہیکل ہریکین مائیکل طوفان جلدہی فلوریڈا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والا ہے۔ حکام نے شدید طوفان کے خطرہ کے پیش نظر فلوریڈا ،الابامہ اور جارجیا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے 3 لاکھ 70 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔