Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں اومنی گروپ کے دفتر پر چھاپہ

 کراچی...سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی نے جعلی اور بے نامی بینک اکاونٹس کے ذریعے اربوں روپے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں پیشرفت کے بعد گرفتار ملزم انور مجید کے اومنی گروپ کے کراچی میں قائم دفتر پر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔بے نامی اکاونٹس میں منی ٹریل کے نئے شواہد سامنے آنے پرکارروائی کی گئی۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے اومنی گروپ کے چیف فنانس افسر اسلم مسعود اور اکاونٹنٹ عارف خان کے کمروں کی تلاشی لی۔ ان کے کمپیوٹر اور کمروں میں موجود اہم دستاویزات ضبط کر لیں۔ ریکارڈ کی فارنسک جانچ نئے مقدمات قائم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور اسٹیٹ بینک سرکل کے افسران پر مشتمل ٹیم نے دفتر سے ریکارڈ قبضے میں لیا۔ رینجرز کی بھاری نفری نے سیکیورٹی فراہم کی۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے نئے شواہد سامنے آنے پر کارروائی کی گئی۔ اومنی گروپ کے وکیل محمد جمشید نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عہدیداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دفتر کے گارڈز کو باہر نکال دیا۔ بغیر سرچ وارنٹ کے اندر گھس آئے۔ سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آدھی رات کے وقت سادہ لباس میں چند غیرمسلح افراد دفتر میں داخل ہو رہے ہیں۔ایف آئی اے اہلکاروں کی کارروائی شواہد پلانٹ کرنے کے لئے بھی ہوسکتی ہے۔

شیئر: