Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوانکا اقوام متحدہ میں سفیر ہو سکتی ہیں

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی بیٹی ایوانکا کو اقوام متحدہ میں سفیر کے طور پر نکی ہیلی کا دھماکہ خیز متبادل قرار دیا ہے تاہم اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ایوانکا کی اس عہدے پر تعیناتی ان پر اقربا پروری کے الزام کا باعث بن سکتی ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے اہم عہدے پر تعینات ہندنژاد امریکی خاتون سفیر نکی ہیلی نے اچانک مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ کی انتظامیہ ان کی جگہ تعیناتی کیلئے موزوں شخصیت کی تلاش میں ہے۔ امریکی صدر نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ نکی ہیلی کی جگہ ایوانکا کو تعینات کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: