Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گمشدگی پر عالمی برادری کی تشویش

 سنکیانگ۔۔۔چین کے مغربی صوبے سنکیانگ میں حکام نے بڑے پیمانے پر یوغیر مسلمانوں کے لاپتہ ہونے کی خبروں پر بڑھتی ہوئی عالمی تشویش کے بعد ان افراد کے لیے بنائے جانے والے مراکز کو قانونی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔چینی حکام کے مطابق یہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز ہیں جہاں خیالات میں تبدیلی کے ذریعے شدت پسندی سے نمٹا جائے گا۔حقوقِ انسانی کے لیے سرگرم گروپوں کا کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں رکھے جانے والے افراد سے صدر شی جن پنگ سے وفاداری کا حلف اٹھوایا جاتا ہے اور انھیں اپنے عقیدے پر تنقید کرنے یا اسے ترک کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

شیئر: