Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 9 ہلاک

انقرہ ۔۔۔ ترکی کے مغربی ساحلی علاقے میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ ترکی کے ساحلی محافظوں نے گزشتہ روز اس حادثے کی اطلاع دی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس کشتی کی جائے منزل کیا تھی۔ترک کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ تارکین ِ وطن کی کشتی صوبہ ازمیر کی حدود میں بحر متوسط میں ڈوبی ہے۔کشتی میں روانہ ہونے کے بعد پانی بھرنا شروع ہوگیا تھا۔ابتدائی اطلاع کے مطابق اس میں 35 افراد سوار تھے ۔ 

شیئر: