مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتنیاہونے دھمکی دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں حالات بہتر نہ ہوئے تو اسرائیلی فوج بڑے پیمانے پر کارروائی کے لیے تیار ہے۔ نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں حالات پرسکون نہ ہوئے تو جنگ ناگزیر ہوجائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں سول بے چینی کا حل نکالا جانا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ غزہ میں امن رہے مگر ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ایسا ہوگا اس لیے ہم فوجی کارروائی کے لیے بھی تیار ہیں۔