جوتوں پر لگانے والا ایکٹیویٹی ٹریکر
جمعرات 11 اکتوبر 2018 3:00
جوکی کمپنی کی جانب سے ایکٹیویٹی ٹریکر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس ٹریکر کا نام سٹرائیڈ رکھا گیا ہے اور اسے جوتوں پر لگا کر ایکسرسائز اور جاگنگ وغیرہ کا حساب رکھا جا سکتا ہے۔ یہ ٹریکر واٹر پروف ہے اور اسکی بیٹری لائف 180 دن ہے۔ اسے لال ، نیلے ، سفید اور کالے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ ٹریکر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ دونوں آپریٹنگ سسٹمز کے ساتھ بلیوٹوتھ کے ذریعے منسلک ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ٹریکر کی قیمت 1199 ہندوستانی روپے ہے