Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران ہاشمی خواتین کے حق میں بول اٹھے

مشہور بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی بھی خواتین کے حق میں بول پڑے ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ اداکاراﺅں کو فلمیں سائن کرنے سے پہلے معاہدے میں انسدادہراسانی سے متعلق شق شامل کروانی چاہئے تاکہ وہ ہراسانی اور بدسلوکی جیسے واقعات سے محفوظ رہ سکیں۔عمران ہاشمی نے”می ٹو“مہم کو ایک اچھا آغاز قراردیا۔ان کا کہناہے ہر طرح کے حالات میں خواتین کی حفاظت کی ذمہ داری مردوں پر عائدہوتی ہے۔ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم خواتین کی حفاظت کریں۔
 

شیئر: