Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی بینک قائم کرنیوالا گروہ گرفتار

اعظم گڑھ۔۔۔۔اعظم گڑھ پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ایک ہوٹل سے 9افراد کو گرفتار کرلیا۔ان کے قبضے سے لیپ ٹاپ ، موبائل، 2لاکھ 75روپے نقد برآمد ہوئے۔اطلاع کے مطابق پولیس نے شہر کے روڈویز علاقے میں قائم ایک ہوٹل پر چھاپہ ماراجہاں دھوکے باز وں کا گروپ ٹھہرا ہوا تھا۔ایس پی نے بتایا کے دھوکے بازوں کی 3ٹیمیں سرگرم ہیں اور ہر گروپ میں4افراد شامل ہیں۔دھوکے بازوں کا گروپ جی آئی جی ، ربیبو اور بلیو ورڈ نام سے فرضی بینک قائم کئے ہوئے ہیں۔یہ لوگوں کو بھاری منافع کا لالچ دیکر فرضی بینک میں اکاؤنٹ کھلواکر پیسے جمع کروالیتے تھے۔مقامی پولیس نے بتایا کہ دھوکے بازوں کا گروپ آن لائن رقم بینک میں جمع کرانے کا کام کرتا تھا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کی کوشش شروع کردی اور ان کے قبضے سے برآمد شدہ موبائل اور لیپ ٹاپس کو فارنسک جانچ کیلئے لیباریٹری بھیج دیئے گئے۔ابتدائی تحقیقات سے تقریباً ایک کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -زیادتی کیس میں قید ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ کے باڈی گارڈ کی خود کشی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: