Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی ٹکٹ کے ذریعے ایئرپورٹ میں داخل ہونیوالا روسی گرفتار

نئی دہلی۔۔۔۔قومی دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فرضی ٹکٹ کے ذریعے ٹرمینل میں داخل ہونے پر روسی باشندے کو گرفتارکرلیا گیا۔ ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ملزم اے سرگویچ ہوائی اڈے کی عمارت نمبر 3سے داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے شبہ کی بنیاد پر اسے روک لیا اور پوچھ گچھ شروع کردی۔ملزم کے پاس سے روسی پاسپورٹ برآمد ہوا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ کرنسی تبدیل کرانا چاہتا تھا اس لئے اس نے بینکا ک کے استعمال شدہ ٹکٹ کو استعمال کیا۔ایئرپورٹ کے حکام نے تحقیقات کیلئے روسی باشندے کومتعلقہ ادارے کے حوالے کردیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -زیادتی کیس میں قید ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ کے باڈی گارڈ کی خود کشی
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: