Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غازی آباد میں خاتون ڈاکٹر کا قتل

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی سے متصل غازی آباد میں ایک سنسنی خیر واقعہ سامنے آیا۔ اندرا پورم علاقے میں زچہ بچہ کی ماہر خاتون ڈاکٹر سرلا ناتھ کو نامعلوم افرادنے قتل کردیا۔سرلاجب رات12بجے تک بھی گھر نہیں پہنچی تو شوہر اور بیٹی ان کے کلینک پہنچے تو دیکھا کہ خاتون کی لاش خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور واقعہ کی رپورٹ درج کرکے قاتلوں کا سراغ لگانے کی کارروائی میں مصروف ہوگئی۔واضح ہو کہ حال ہی غازی آباد کے مراد نگر میں 7سالہ بچی کو صنفی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیاتھا۔بچی گزشتہ روز گھر سے باہرسامان خریدنے گئی تھی لیکن واپس نہیں لوٹی۔بیٹی کو گھر والے کافی دیر تلاش کرتے رہے۔بچی کی گمشدگی کی اطلاع پولیس اسٹیشن میں دی گئی۔پولیس کو علاقے میں نصب سی سی ٹی کیمروں کے فوٹیج میں بچی آخری مرتبہ علاقے کی ایک مذہبی عمارت کے قریب نظر آئی۔پولیس نے عمارت پرچھاپہ مار کر بچی کی لاش برآمد کرلی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی: پڑھائی کیلئے ڈانٹے پربیٹے نے والدین اور بہن کو قتل کردیا
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: