12اکتوبر2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارالشرق الاوسط کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭سعودی ولیعہد شہزادہ محمدبن سلمان سے امریکی ایلچی برائے افغانستان کی ملاقات
٭جمال خاشقجی کا پتہ لگانے کیلئے سعودی عرب اور ترکی نے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا
٭2ریاستی حل کو بچانے کیلئے کوششیں شروع کردی گئیں، فلسطینی وزیر خارجہ
٭شام کی تعمیر نو پر روس اور امریکہ کے درمیان اختلاف پیدا ہوگیا
٭دہشتگرد ہشام عشماوی کو آئندہ ہفتے مصر کے حوالے کردیا جائیگا، لیبیا کے حکام
٭اردن کی کابینہ میں ترمیم،6قلمدان متاثر، 10وزراء کابینہ سے خارج
٭دنیا بھر کی مارکیٹیں پریشان ، ٹرمپ نے فیڈرل بینک کو پاگل قراردیدیا
٭موسمی آفا ت سے 2عشروں کے دوران 13لاکھ افراد ہلاک
٭خلاء میں سفر کے دوران شٹل میں خرابی پیدا ہونے پر روس اور امریکہ کے 2خلاء نورد بچ گئے