Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بکنگھم یونیورسٹی برطانیہ کی پہلی منشیات سے پاک یونیورسٹی ہوگی

بکنگھم.....  منشیات کی لت دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں کسی نہ کسی طرح تعلیمی اداروں میں بھی گھس آئی ہے او رطلباء و طالبات  اکثر منشیات کی عادت  میں مبتلا دیکھے گئے  ہیں۔ جسکی وجہ سے انکے خلاف تادیبی کارروائیاں بھی ہوتی ہیں مگر پھر یہ سلسلہ چل پڑتا ہے اور پوری طرح سے ختم ہونے  کا نام نہیں لیتا۔ اب بکنگھم یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنی یونیورسٹی کو ملک کا پہلا منشیات سے پاک تعلیمی ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور یونیورسٹی میں زیر تعلیم اور داخلے کے خواہشمند دونوں قسم کے طلباء کو  ایک ایسے عہد نامے پر دستخط کے لئے مجبور کردیا ہے جس میں درخواست گزار یہ عہد کریگا کہ وہ زندگی میں کبھی بھی اور بالخصوص دوران تعلیم کسی منشیات کے قریب جائیگا نہ اسے استعمال کریگا نہ پاس رکھے گا  نہ ہی اسکی خرید و فروخت کریگا اور نہ ہی اسکے بارے میں کسی سے کوئی گفتگو کریگا۔ وائس چانسلر انتھونی سیلڈن نے یہ انتہائی اہم قدم  اس وجہ سے اٹھایا ہے کہ حال ہی میں ایک ایسے ہی 21سالہ طالب علم کی موت ایک خاص قسم کی نقصان دہ نشہ آور چیز سے ہوئی۔ لوگوں کا کہناہے کہ اگر  وائس چانسلر کی یہ خواہش پوری ہوگئی تو یقینی طور پر یہ برطانیہ کی سب سے پہلی ایسی یونیورسٹی ہوگی جو مکمل طور پر منشیات سے پا ک ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -زخمی چیتے کو بچانے کی کوشش کا ہولناک انجام

شیئر: