Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وائس چانسلر کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کرنے پر از خود نوٹس

اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران اور دیگر پروفیسرز کو ہتھکڑی لگا کر احتساب عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان سپریم کورٹ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ از خود نوٹس کی سماعت ہفتے کو ہوگی ۔ ڈی جی نیب لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کوعدالت عظمیٰ کی لاہور رجسٹری میں پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی۔ واضح رہے کہ نیب نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران اور5 سابق رجسٹرارز کو غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔گزشتہ روز انہیں ہتھکڑی لگا کر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔

شیئر: