Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی پولیس نے ’’ٹھائیں ٹھائیں‘‘کی آواز نکال کر بدمعاشوں کو بھگادیا

نئی دہلی۔۔۔۔اتر پردیش پولیس کی عجیب و غریب کہانیاں سننے کو مل رہی ہیں۔ گزشتہ روز ضلع سنبھل میں بدمعاشوں کو پکڑنے کیلئے جانے والی پولیس کے پستول نے عین موقع پر جواب دیدیا تو اہلکاروں نے منہ سے ہی’’ٹھائیں ٹھائیں‘‘کی آواز نکال کر بدمعاشوں کو ڈراکر بھگادیا۔دریں اثناء اترپردیش کے ضلع ہمیر پور کے کوتوال کمار سنگھ نے امن و امان میں خلل پیداکرنے کے شبہ میں 31افراد کیخلاف چالان  ضلع مجسٹریٹ صدر کے دفتر میں پیش کیا جن میں سے 3بہت پہلے مرچکے تھے۔عدالت کے حکم پر پولیس نوٹس کی تعمیل کرانے پہنچی تو پتہ چلا کہ 3افراد کی پہلے ہی موت ہوچکی ہے۔ یہ سن کر تحقیقاتی ٹیم کے پسینے چھوٹ گئے۔پولیس کے اعلیٰ افسر سنتوش کمار سنگھ نے کہا کہ واقعہ کی باریک بینی سے چھان بین کی جارہی ہے۔حقیقت سامنے آنے پر ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔ سوشل میڈیا پر پوپی پولیس کے ’’کارناموں‘‘کی ہنسی اڑائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ٹرک اور ٹیمپو میں تصادم،4مزدور ہلاک
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: