Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضمنی الیکشن،پولنگ مکمل،ووٹوں کی گنتی جاری

 اسلام آباد..ملک میں قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی ای ووٹنگ کے ذریعے ووٹ کا حق استعمال کیا۔اسلام آباد کی نشست سمیت پنجاب میں قومی اسمبلی کی 9، سندھ اور خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے ایک ایک حلقے۔پنجاب اسمبلی کی 11، سندھ اور بلوچستان کی2،2 جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 9 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔پنجاب کے حلقہ پی پی 87 میانوالی اور پی پی 296 راجن پور پر امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔

شیئر: