ماں نے بیٹے کو ہرا دیا
اتوار 14 اکتوبر 2018 3:00
لاہور... ضمنی انتخابات میںپی پی 272 مظفرگڑھ میں ماں نے بیٹے کو ہرا دیا۔غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی زہرا بتول 24019 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئیں،ان کے بیٹے آزاد امیدوار ہارون احمد سلطان دوسرے نمبر پر رہے۔ 17072 ووٹ لئے۔ واضح رہے کہ باسط سلطان بخاری نے عام انتخابات میں این اے 185 اور پی پی 272 سے کامیاب ہوئے تھے۔ باسط سلطان بخاری نے صوبائی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔