Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوتھ اولمپک گیمز: ریسلرعنایت اللہ نے تاریخ کا پہلا میڈل جیت لیا

بیونس آئرس: پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں جاری یوتھ اولمپک گیمز میں امریکی ریسلر کو شکست دے کر پاکستان کیلئے پہلی مرتبہ اس ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے عنایت اللہ نے 65 کلو گرام کی کیٹگری میں کامیابی حاصل کی۔عنایت اللہ نے ریسلنگ ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے ریسلر کو 13-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ جہاں ان کا سامنا ورلڈ چیمپیئن آذربائیجان کے ریسلر سے ہوا جس میں وہ 8 پوائنٹس سے ہار گئے۔ برونز میڈل میں انہوں نے امریکی ریسلر کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے2-6 سے کامیابی کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ عنایت اللہ کے والد زاہد خان بھی 10 سال تک چیمپیئن رہے ہیں اور بھائی نعمت اللہ بھی ریسلنگ میں ملکی سطح کے مقابلوں میں اچھے نتائج دے رہے ہیں۔ عنایت اللہ نے اس میڈل کو ان تمام نوجوان ریسلرز کے نام کیا ہے جو اس کھیل میں ملک کا نام روشن کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ عنایت اللہ اس سے قبل ورلڈ بیچ جونیئر مقابلوں میں گولڈ اور 2016ء میںبینکاک میں ایشین جونیئر ریسلنگ چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیت چکے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: