الجوف میں ٹرک الٹ گیا،23غیر ملکی کارکن زخمی
الجوف۔۔۔۔الجوف ریجن میں زرعی فارم کے قریب ٹرک الٹ جانے پر 23غیر ملکی مزدور زخمی ہوگئے۔ٹرک پر25غیر ملکی مزدور سوار تھے۔ 10امدادی ٹیموں نے زخمیوں کی ابتدائی مرہم پٹی کی اور انہیں طبرجل جنرل اسپتال نیز میقوع جنرل اسپتال میں داخل کرادیا۔