بامکو۔۔۔مالی میں دو کشتیاں دریا میں ڈوبنے کے نتیجہ میں 17 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے۔ مالی میں دریائے نائیجر میں دو کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجہ میں 48 افراد ڈوب گئے۔ امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کی لاشیں اور 21 کو زندہ باہر نکال لیا جبکہ دیگر 10 لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔