واشنگٹن ۔۔۔امریکی فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نا معلوم ہیکرز نے محکمہ دفاع کے سفری ریکارڈز چوری کر لیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہزاروں ورکرز کا ذاتی ڈیٹا ان ہیکرز نے چوری کیا ہے۔امریکی حکومت رواں ماہ کے آغاز میں ہتھیاروں کے بڑے نظاموں کو ہیکرز کے حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے ناکافی اقدامات پر محکمہ دفاع کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہے۔