نیویارک۔۔۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے ارجنٹائن میں اپنا دفتر چھ سال بعد دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ماہرمعاشیات ٹریور الین بیونس آئرس میں فنڈ کے نمائندہ ہوں گے۔آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق فنڈ نے ارجنٹائن میں دوبارہ دفتر کھولنے کا فیصلہ مقامی حکومت کے ساتھ رقم کی فراہمی ، شرح سود اور کرنسی کی شرح تبادلہ کے حوالے سے اتفاق رائے کے بعد کیا ہے۔فنڈ نے جون میں ارجنٹائن کے لیے منظور کردہ 50 ارب ڈالر کے قرضے کی ادائیگی کی رفتار تیز کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔