”کچھ کچھ ہوتاہے“ 20برس بعد بھی مقبول
بالی وڈ کی1990ءکی دہائی کی مشہور زمانہ فلم ' کچھ کچھ ہوتاہے' کو 20 برس مکمل ہوگئے۔یہ سینما بینوں میں مقبول ترین فلم مانی جاتی ہے۔ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ ان کی پہلی اور کامیاب ترین فلم مانی جاتی ہے۔’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔حال ہی میں کرن جوہر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگر وہ کبھی اس فلم کا سیکوئل بنائیں گے تو اس میں رنبیر کپور، جھانوی کپور اور عالیہ بھٹ کو کاسٹ کریں گے۔