Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کے شہریوں کی برداشت کا امتحان!

کراچی:  شہر قائد میں کئی روز سے جاری گرم موسم کا زور تاحال جاری ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اور معمولات زندگی بھی متاثر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایران کی جانب ہوا کے موجودہ دباؤ کی وجہ سے کراچی میں موسم کی حدت مزید 2 دن تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران پر موجود ہوا کے زیادہ دباؤ کے اثرات دوسرے روز بھی شہر پر نمایاں رہے جس کے نتیجے میں  منگل کی صبح سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہوائیں بند ہوگئیں اور  شمالی اور شمال مغربی ہوائیں چلنے لگیں جس کے نتیجے میں شہر کا درجہ حرارت 40ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد گزشتہ روز شام کے وقت سمندرکی ہوائیں چل پڑیں۔
محکمہ موسمیات نے آج بدھ کے روز بھی گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -سانحہ ماڈل ٹاون ، 116 پولیس اہلکار عہدوں سے فارغ

شیئر: