Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی چڑیا گھر میں سفید ٹائیگرز کے بچوں کو عوام کے سامنے پیش کیا گیا

    بیجنگ -  - -چین کے چڑیا گھر میں تین ننھے سفید ٹائیگرز کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ بے بی ٹائیگرز کو دیکھ کر لوگ تو خوش ہو رہے ہیں۔بچوں کے لئے بھی انوکھی دلچسپی کا اضافہ ہو گیا ہے۔چین کے چڑیا گھر میں دو ماہ قبل پیدا ہونے والے تین ننھے سفید ٹائیگرز کی شرارتوں نے جہاں چڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ کردیا ہے وہیں انتظامیہ کی جانب سے اْنکی خوب آئو بھگت کی جارہی ہے اور خاص خیال بھی رکھا جا رہا ہے۔ ننھے سفید ٹائیگرز کو دیکھ کر لوگ نہ صرف خوش ہو رہے ہیں، بچوں کیلئے بھی انوکھی دلچسپی کا اضافہ ہو گیا ہے اسی لئے دھڑا دھڑ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -دنیا بھر میں بچے ماضی کے مقابلے میں جلد سمجھدار ہونے لگے

شیئر: