ایئر ہوسٹس سے چھیڑخانی کرنے والا تاجر گرفتار
جمعرات 18 اکتوبر 2018 3:00
ممبئی۔۔۔انڈیگو ایئر لائنز کی 20سالہ ایئر ہوسٹس سے چھیڑ خانی کرنیوالے تاجر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔بنگلورو کے تاجر راجیو گنگپاپر الزام ہے کہ اس نے فضائی میزبان کے ساتھ چھیڑ خانی کی اور نازیبا جملے استعمال کئے۔ گنگپا پبلشنگ کے کاروبارسے منسلک ہے۔ ممبئی سے بنگلور جانے والی پرواز میں ایئر ہوسٹس مسافروں کو خوش آمدیدکہہ رہی تھی کہ اس دوران تاجرنے اس کے ساتھ چھیڑ خانی اور بدزبانی کی۔ایئر ہوسٹس نے اس واقعہ کی شکایت فلائٹ انچارج سے کی جس نے سی آئی ایف کو مطلع کیا جس نے کارروائی کرتے ہوئے تاجر گنگپا کو حراست میں لے لیا۔سی آئی ایف نے گنگپا کے خلاف دفعہ 354(خواتین کی توہین اور بدسلوکی) کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں