Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی امن و سلامتی کیلئے

18اکتوبر 2018ء جمعرات کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی جریدے البلاد کا اداریہ نذر قارئین
سعودی عرب عالمی امن و سلامتی کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار کو اپنی پالیسی کا اٹوٹ حصہ بنائے ہوئے ہیں ۔ اسی تناظر میں مملکت نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ہر طرح کے استعمار کو ختم کرانے کیلئے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قرار دادیں نافذ کرائے اور اپنی منشور کے مطابق اپنی جدوجہد کو موثر بنائے ۔ سعودی عرب نے متعلقہ ممالک سے کہا کہ وہ بین الاقوامی قرار دادوں کی پابندی کریں اور ٹھوس مکالمے کے ذریعے بامقصد عملی حل حاصل کرنے کا اہتمام کریں ۔ 
سعودی عرب نے استعمار ختم کرانے والے سیاسی مسائل کی نگراں کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے اپنے قیام سے روز اول سے اقوام عالم کی آزادی اور خود مختاری کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔اقوام عالم کے حق خود اختیاری کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اسے مزید اقدامات کرنے ہوں گے ۔ 
سعودی عرب نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہمیشہ مبنی برانصاف موقف اختیار کیا۔سعودی عرب نے اس امر پر زور دیا کہ فلسطینی بھائیوں کی آرزوئوں کی تکمیل کیلئے ان کے مسائل حل کئے جائیں ۔مقبوضہ عرب علاقوں سے اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم کرایا جائے ۔ گولان کے شامی علاقوں اور لبنانی مقبوضات سے اسرائیلی افواج کا انخلاء کرایا جائے ۔ مغربی صحراء کے مسئلے کا سیاسی، پائیدار اور حقیقت پسندانہ حل نکالا جائے ۔ امارات کے 3جزیروں پر ایران کا ناجائز قبضہ ختم کرایا جائے ۔ سعودی عرب نے بہت سارے جھگڑے طے کرانے کی بھرپور کوشش کی ۔ ایریٹریا اور ایتھوپیا کے درمیان امن معاہدے کی سرپرستی اس کا تازہ ترین ثبوت ہے ۔ 
 

شیئر: