Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان انتخابات میں 2500امیدوار

کابل۔۔۔ افغانستان میں  20 اکتوبر کو ہونیوالے عام انتخابات میں 25  سو امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں سے بہت سے افراد پہلی مرتبہ سیاسی میدان میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔ ملک کے کئی علاقوں میں ان امیدواروں کے پوسٹر دیواروں، کھمبوں اور ریستورانوں میں نظر آ رہے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ ووٹروں کی حمایت حاصل کر سکیں۔ ایوان زیریں کی249 نشستوں کے لیے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے افغان عوام سے مالی بدعنوانی کو ختم کرنے اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے وعدے کیے ہیں۔اب تک 10 امیدواروں کو قتل کیا جا چکا ہے ۔

شیئر: