لندن میں انسانی اسمگلنگ کے شبے میں 8 افراد گرفتار
جمعرات 18 اکتوبر 2018 3:00
لندن ۔۔۔ لندن پولیس نے ایسے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا تعلق رومانیہ کے انسانی اسمگلنگ کے ایک منظم گروپ سے ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں 5 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ لندن پولیس نے ان افراد سے پوچھ گچھ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب رومانیہ میں بھی ایک خاتون اور 3 مردوں کو لندن پولیس کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مختلف چھاپوں میں 4مختلف مقامات سے انسانی اسمگلنگ سے متاثرہ 33 افراد کو تحویل میں لے کر ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔