ڈھاکا۔۔۔ بنگلہ دیش پولیس نے ملک کے وسطی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2انتہا پسند وں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والی2 عورتیں ہیں اور ان کا تعلق انتہا پسند تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کی ایک شاخ سے ہے۔ واضح رہے کہ یکم جولائی 2016 ء کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھا کا کے ایک ریسٹورنٹ میں غیر ملکیوں کو اغوا کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا اور مسلح افراد نے اسی شام ان 18 غیر ملکیوں سمیت 20 افراد کو مار دیا تھا۔